تین طلاق کے چلن سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے: مرکز کا حلف نامہ سپریم کورٹ میں داخل

نئی دہلی : مودی حکومت نے تین طلاق کے رواج کی صاف طور پر مخالفت کرتے ہوئے اسے آئین میں دئے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سے تعبیر کیا ۔ مرکز نے تین طلاق ایک ساتھ دینے کی موزونیت اور کثرت ازدواجکے معاملے پر آج سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کیا۔
28صفحاتی حلف نامے میں حکومت نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ صنفی انصاف، مساوات اور خواتین کے وقار کی روشنی میں تمام معاملات پر نظر ثانی کی جائے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندستان میں خواتین کو ان کے آئینی حقوق سے محروم رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
حلف نامے میں یہ بات بھی زور دے کر کہی گئی ہے کہ عدم تفریق،وقار اور مساوات کے اصول کو قائم رکھنے کے لیے اس رواج کو کالعدم قرار دینے کی ضرورت ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Triple talaq violates fundamental rights govt tells supreme court in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply