تین طلاق کا معاملہ لے کر خاتون انصاف کے لیے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی کے دربار پہنچی

نئی دہلی: تین طلاق پر پابندی عائد کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی اترپردیش کے رام پور ضلع میں ایک خاتون کو بذریعہ فون بیک وقت تین طلاق دے دی گئی۔یہ خاتون اب انصا ف کی بھیک مانگنے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کے دربار میں حاضر ہوئی ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے تین طلاق کی شکار خاتون نے کہا کہ اس کے شوہر نے نہ صرف اسے ٹیلی فون کے ذریعہ طلاق دی بلکہ اسے قتل کی بھی دھمکی دی۔اس نے کہا کہ اس فعل کو روکنے کے لیے حکومت کو قانون بنانا چاہئے۔
آج وہ وزیر اعلیٰ کے دربار میں آئی ہے تاکہ اپنی بپتا ان کے گوش گذار کر سکوں۔منگل کے روز ادتیہ ناتھ نے اپنے انتخابی حلقہ گورکھپور کے گورکھ ناتھ مندر میں جنتا دربار لگایا۔ جہاں سیکڑوں افراد اپنی فریاد لے کر قطار لگائے کھڑے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Triple talaq victim reaches yogis janta darbar seeks justice in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply