طلاق ثلاثہ کا مسئلہ مودی حکومت کی دین نہیں،پیچھے سے ہی چلا آرہا ہے: بی جے پی

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کہا ہے کہ باوجود اس کے کہ مسلم معاشرے میں تین طلاق کا مسئلہ مودی حکومت کا پیدا کردہ نہیں ہے وہ اس معاملے پر حکومت کی حمایت کرتی ہے۔
بی جے پی کے اعلیٰ سطحی ذرائع نے کہا کہ یہ معاملہ مودی حکومت کی تشکیل سے پہلے ہی عدالت میں آ گیا تھا۔ ہائی کورٹ کی سنگل بنچ اور پھر ڈبل بینچ سے ہوتے ہوئے سپریم کورٹ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں پارٹی کی رائے ہی حکومت کی رائے ہے اور اسی کو حلف نامے کے طور پر حکومت نے عدالت میں داخل کیا ہے۔
تاہم ذرائع نے اس بات سے انکار کیا کہ تین طلاق یا یکساں سول کوڈ اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات میں کوئی موضوع بنے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Triple talaq issue in court predates modi govt bjp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply