طلاق ثلاثہ بل راجیہ سبھا کی منظور ی کے لیے سرمائی اجلاس میں پیش کیا جائے گا

نئی دہلی :راجیہ سبھا نے سیاسی پارٹیوں میں اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث طلاق ثلاثہ کابل آئندہ اجلاس تک کے لیے موقوف کر دیا۔ایوان بالا کو مطلع کرتے ہوئے چیرمین وینکیا نائیڈو نے کہا کہ چونکہ اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے اس لیے جمعہ کو یہ بل پیش نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ جمعہ مانسون اجلاس کا آخری روز تھا۔ یہ بل لوک سبھا میں2017 میں منظور ہو گیا تھا لیکن جنوری میں راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا مگر اپوزیشن کے اعتراضات کے مدنظر حکومت نے اس پر بحث او راسے منظور کرانے کے لئے اصرار نہیں کیا تھا۔چونکہ راجیہ سبھا میں حکمراں این ڈی اے کو اکثریت حاصل نہیں ہے اسلئے بل پاس کرانے کے لئے اسے حزب اختلاف کی حمایت ضروری ہے۔

اپوزیشن کے اعتراضات کے مدنظر وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں جمعرات کو ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اس بل میں تین ترامیم کو منظوری دی گئی تھی۔ اور حکومت چاہتی تھی کہ اسے جمعہ کو راجیہ سبھا میں بحث اور منظور کرانے کے لئے رکھا جائے۔ لیکن آخری وقت تک پارٹیوں میں اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث حکومت نے اسے پیش کرنا ملتوی کر دیا۔اور اب یہ بل سرمائی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Triple talaq bill not to be taken up in this rajya sabha s in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment