حکومت نے طلاق ثلاثہ بل راجیہ سبھا میں پیش نہیںکیا

نئی دہلی: حکومت نے لوک سبھا میں منظور کردہ طلاق ثلاثہ بل کو آج راجیہ سبھا میں یہ کہتے ہوئے پیش کرنے سے روک لیا کہ اسے ایوان بالا میں پیش کرنے سے قبل اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ حزب اختلاف کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا۔ڈی ایم کے کی ممبر پارلیمنٹ کنی موجھی نے کہا کہ بل سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیج دیا جانا چاہئے۔پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے کہا کہ اس بل پر کانگریس پارٹی سے تبادلہ خیال کیا جارہا ہے اور امید ہے کہ راجیہ سبھا میں بھی یہ کسی دقت کے بغیر منظور کر لیا جائے گا۔
توقع ہے کہ یہ بل بدھ کے روز پیش کیا جائے گا۔مختار عباس نقوی نے کہا کہ راجیہ سبھا میں بھی یہ بل تعمیری بحث مباحثہ کے بعد منظور کرا لیا جائے گا۔
نیشنل کانگریس پارٹی (این سی پی) ممبر پارلیمنٹ مجید میمن نے کہا کہ این سی پی پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ وہ اسے مجرمانہ فعل یا ناجائز قرار دینے کے خلاف ہے کیونکہ اسلام میں شادی ایک سماجی معاہدہ ہے اور بیوی کو طلاق دینے پر شوہر کو تین سال کی سزا نہیں دی جاسکتی۔لہٰذا اسے گورو خوض کے لیے سلیکٹ کمیٹی کو بھیجا جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Triple talaq bilbil to be presented in parliament tomorrow in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply