مسئلہ کشمیر و مہنگائی پرترنمول کانگریس کا پارلیمنٹ میں دھرنا

نئی دہلی:ترنمول کانگریس کے پارلیمانی ارکان نے مہنگائی اور دیگر کئی مسائل کے سلسلے میں مانسون سیشن کے پہلے دن پیر کو پارلیمنٹ کے اندر مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔
پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے قبل ترنمول کانگرس کے راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے تقریبا سبھی ارکان پارلیماں پارلیمنٹ کی عمارت میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے نزدیک اکھٹے ہوکر وزیر اعظم نریندر کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔

*:لوک سبھا اسپیکر نے ترنمول کانگریس اراکین کا رشوت معاملہ
ترنمول کے ارکان قیمتیں کم کرو، مودی تیری تاناشاہی نہیں چلے گی جیسے نعرے لگارہے تھے۔ لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر بندھو اپادھیائے کی قیادت میں دھرنا دے رہے ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے مہنگائی اور کشمیر مسئلہ جیسے اہم مسئلوں پر سرکار کے خلاف نعرے بازی کی، کئی ارکان ہاتھوں میں تختیاں لئے ہوئے تھے اور کچھ گلے میں بینر ٹانگے ہوئے تھے۔
اس دھرنے میںکلیان بنرجی، کاکولی گھوش، ڈاکٹر رتنا ڈے، دنیش ترویدی، ڈاکٹر سوگاتو بوس اور او برائن سمیت متعددرکان پارلیمنٹ شامل تھے۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trinamool mps protest in parliament complex in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply