ترنمول ممبر پارلیمنٹ سدیپ بندو پدھیائے 25جنوری تک عدالتی تحویل میں

کلکتہ:روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالہ میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتارلوک سبھا میں ترنمول کانگریس قانون ساز پارٹی کے قائد سدیپ بندو پادھیائے کو اڑیسہ کی ایک عدالت نے ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے 25جنوری تک کیلئے جیل کی حراست میں بھیج دیا ہے۔
ترنمول کانگریس میں صاف ستھری شبیہ کیلئے مشہور سدیپ بندو پادھیائے کی گھوٹالے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتاری سے ترنمول کانگریس سکتے میں ہے اور اس گرفتار ی کو سیاسی انتقام کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔کل عدالت کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سدیپ بندو پادھیائے نے کہا کہ میں 45سالوں سے سیاست میں ہوں اور میری شبیہ ایک صاف ستھرے لیڈر کی رہی ہے مگر نوٹ بند کرنے کے خلاف احتجاج اور پارلیمنٹ میں آواز اٹھانے کی وجہ سے میرے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی ہے۔
سدیپ بندو پادھیائے نے کہا کہ نوٹ بندی کے خلاف ترنمول کانگریس سب سے زیادہ احتجاج کررہی ہے اس لیے چوں کہ میں پارلیمنٹ میں پارٹی کا لیڈر ہوں اس لیے مجھے سب سے زیادہ نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔خیا ل رہے کہ 3جنوری کو روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالہ کے الزام میں سی بی آئی نے ان کو گرفتار کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trinamool lawmaker sudip bandyopadhyay to spend more time in jail in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply