ترنمول کانگریس بجٹ اجلاس کے ابتدائی دو روز کا بائیکاٹ کرے گی

نئی دہلی: چٹ فنڈ گھپلوں میں اپنے دو ممبران پارلیمنٹ کی گرفتاری سے ناراض ترنمول کانگریس ہزار اور پانچ سو روپے کے نوٹوں کو متروک قرار دینے کے خلاف احتجاج میں بجٹ سیشن کے پہلے دو دن پارلیمنٹ کی کارروائی کا بائیکاٹ کرے گی۔
ترنمول نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ کرنسی کی منسوخی اور بینک اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کی حد مقرر کر دیے جانے کی مخالفت میں پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے پہلے دو دن دونوں ایوانوں کی کارروائی میں حصہ نہیں لے گی۔ پارٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈیمونیٹائزیشن کا فیصلہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر کیا تھا۔

Title: trinamool congress not to attend parliament on budget presentation day | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply