ہزار پانچ سو کے نوٹ بند کیے کے خلاف ترنمول کانگریس کا پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہونے سے پہلے آج یہاں ترنمول کانگریس پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ نے ہزار اور پانچ سو کے نوٹ بند کرنے کے خلاف پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے اس فیصلے کو واپس لئے جانے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرہ کرنے والے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ احتجاج میں سیاہ کپڑے پہنے ہوئے تھے اور اپنے ہاتھوں میں ” اقتصادی ایمرجنسی واپس لو“ کا نعرہ لکھا ہوا بینر تھام رکھا تھا۔
انہوں نے اس موقع پر یہ کہتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی کہ نوٹ بند کردیے جانے کے باعث عوام کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ترنمول رہنماؤں نے اپنی لیڈر ممتا بنرجی کی حمایت میں نعرے لگائے اور نوٹ بندکیے جانے کے فیصلہ کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trinamool congress mps protest at parliament house in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply