ترنمول کانگریس کے وفد کی پرنب مکھرجی سے ملاقات

کلکتہ:ترنمول کانگریس کا اعلیٰ سطحی وفد ممبر پارلیمنٹ سدیب بندو پادھیائے کی قیادت میں آج شام راج بھون میں صدر جمہوریہ سے ملاقات کرکے میمورنڈم سونپا ہے۔ گیارہ رکنی وفد نے میمورنڈم سونپتے ہوئے کہ ہے مرکزی حکومت وفاقی نظام کا احترام وتحفظکرنے کے بجائے ریاست کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کررہی ہے۔
مرکزی حکومت ریاست کو مرکزی اسکیموں کی گئی فنڈ کی نگرانی کرنے کی بات کررہی ہے جو ریاست کے معاملات میں دخل اندازی کے مترادف ہے۔ حال ہی میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا رویہ ڈکٹیٹر جیسا ہوتا جارہا ہے۔مرکز ی حکومتن ے 39اہم مرکزی اسکیموں کیلئے فنڈنگ بند کرتی ہے اور 58فلاحی اسکیموں میں حصہ داری بھی کم کرتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trinamool congress delegation meet president in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply