ترنمول کانگریس کی گورکھا جن مکتی مورچہ کے گڑھ میں زبردست کامیابی ، میریک میونسپلٹی بھی جیتی

کلکتہ:گزشتہ ہفتہ اتوار کو ہوئے ریاست کے سات میونسپلٹی کے انتخابات میں ترنمول کانگریس نے چار میونسپلٹی دومکل ، پجالی ، رائے گنج اور میریک میں یک طرفہ کامیابی حاصل کرلی ہے۔جب کہ تین میونسپلٹیوں دارجلنگ، کرسیانگ اورکالمپونگ میں بی جے پی کی حلیف جماعت گورکھا جن مکتی مورچہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اتوار کو ہو ئی پولنگ میں اپوزیشن جماعتوں نے حکمراں جماعت ترنمو ل کانگریس پر بڑے پیمانے پرتشدد کرنے ، ووٹروں کو دھمکانے کا الزام عاید کیا تھا۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے اس جیت پر کہا ہے کہ بنگال نے ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں کو رد کردیا ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ ریاست کے عوام کی ہمدردی اور حمایت ممتا بنرجی کے ساتھ ہے۔ ترنمول کانگریس نے داارجلنگ ضلع میں میریک مینسپلٹی جیت کر ایک تاریخ رقم کی ہے ۔ ترنمول نے میریک کے، جو کہ گورکھا جن مکتی مورچہ کا گڑھ تھا،9میں سے چھ وارڈز جیت کر سیاسی حلقوں میں حیرت کی لہر دوڑا دی۔

Title: trinamool congress breaks into gjm bastion wins mirik | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply