ترنمول کانگریس کاحکمراں جماعت پر مختلف ریاستوں کے ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت کا الزام

کلکتہ:مرکز میں حکمراں جماعت بی جے پی پر اقتدار اور روپیہ کے غلط استعمال کرنے کا الزام عاید کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ سوگاتا رائے نے کہا ہے کہ گجرات، منی پور اور گوا جیسی ریاستوں میں بی جے پی نے اپوزیشن کے ممبران کی خرید و فروخت کیلئے روپے اور اقتدار کا استعمال کررہی ہے۔ وقفہ صفر کے دوران لوک سبھا میں اس مسئلے کو اٹھاتے ہوئے ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ راجیہ سبھا کے لئے انتخابات سے عین قبل کانگریس کے 6ممبران کی فاداری کو تبدیل کرایا گیا ہے اور حال ہی منی پور میں اپوزیشن کے ممبران نے اپنی وفاداری کو تبدیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوا اور منی پور کی طرح گجرات میں بھی ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت کی کوشش کی گئی ہے اور 6ممبران کی وفاداری کو تبدیل کرانے میں بی جے پی کامیاب ہوگئی ہے۔ ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ نے بی جے پی کا نام لیے بغیر کہا کہ بہار میں پہلے راشٹریہ جنتادل کی قیادت کے خلاف کارروائی کی گئی اس کے بعد مرکز میں حکمراں جماعت کی حمایت سے موجودہ وزیر اعلیٰ کی ہی قیادت میں ایک نئی حکومت بن گئی۔انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کے زیر اقتدار ریاستی حکومتوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں بھی ممبران اسمبلی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی تھی مگر وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔ خیال رہے کہ منی پور اور گوار میں دوسری پوزیشن پر رہنے کے باوجود بی جے پی حکومت سازی میں کامیاب ہوگئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trinamool congress accuses bjp of horse trading in non bjp states says sogata roy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply