ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ سلطان احمد کا انتقال

کولکاتہ: سابق مرکزی وزیر اور مغربی بنگال کے اولبیریا پارلیمانی حلقہ سے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے موجودہ رکن پارلیمنٹ سلطان احمد کا آج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔وہ 64 سال کے تھے۔ منموہن سنگھ حکومت میں مسٹر سلطان احمد مرکزی وزیر مملکت رہ چکے ہیں۔ وسطی کولکاتہ کے ریپون اسٹریٹ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انہیں پیر کی صبح دل کا دورہ پڑنے پر نزدیکی پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ا نہیں مردہ قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق انہیں فوری طورپر بیلے ویو اسپتال میں داخل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ مسٹر سلطان احمد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ ” آل انڈیا ترنمول کانگریس کے موجود رکن پارلیمنٹ اور طویل عرصہ سے میرے رفیق کار مسٹر سلطان احمد کے اچانک انتقال سے میں بے حد رنجیدہ ہوں”۔ ان کے جسد خاکی کو فی الحال اسپتال میں ہی رکھا گیا ہے ، جہاں بڑی تعداد میں ان کے حامی، رفقا ء اور سیاستدانوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر سلطان احمد ترنمول کانگریس کے بانی اراکین میں سے ہونے کے ساتھ ہی پارٹی میں اقلیتوں کا نمائندہ چہرہ تھے۔ 1997 میں ترنمول کانگریس کے وجود سے پہلے 1987 اور 1996 میں دوبارہ کانگریس کے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ فی الوقت وہ پندرہویں لوک سبھا کے لئے ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر ہاو¿ڑہ کے اولبیریا حلقہ سے منتخب ہوئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trinamool cong mp sultan ahmed no more in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply