کرناٹک کے لیے الگ پرچم کے مطالبہ کے باوجود ریاست میں قومی ترنگے کی سربلندی برقرار رہے گی:وزیر اعلیٰ کرناٹک

بنگلورو:ریاست کے لئے الگ پرچم کا کرناٹک حکومت کی جانب سے مطالبہ کرنے پر بی جے پی اور جنتا دل (سیکولر) کے اظہار ناراضگی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ بی جے پی اور جنتادل (ایس) دستور کی غیر موجود شق کا حوالہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے لئے علیحدہ پرچم کے مطالبہ سے ہندوستان کے قومی نشان کی کوئی توہین نہیں ہوئی ہے۔ انہو ں نے بنگالورو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علیحدہ پرچم کا مطالبہ ہندوستان کے قومی نشانات کی توہین کسی بھی طرح نہیں ہے۔ ہم ہمیشہ کی طرح قومی جھنڈے کا کافی احترام کریں گے۔ دستور نے ریاست کے پرچم کے ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا ہے پھر کیوں بی جے پی اور جے ڈی ایس غیرموجود قانونی شق کا حوالہ دیر ہے ہیں۔ 6جون کو ہم نے ریاستی پرچم سے متعلق ایک پینل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ کسی سیاسی مقصد کے لئے نہیں ہے۔ ہمیشہ قومی پرچم ہی اونچا رہے گا۔ تاہم بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ دستور ایسے کسی بھی قدم کی اجازت نہیں دیتا۔ گذشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرناٹک بی جے پی کے ترجمان ایس پرکاش نے کہا کہ سدارامیا اس مسئلہ پر غیر ضروری تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے لئے علیحدہ پرچم کی ملک کا آئین اجازت نہیں دیتا۔ ملک کا قومی پرچم ہے جس کا ہم تمام احترام کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ کانگریس پارٹی قومی جذبہ کی نمائندگی کرتی ہے اس طرح کی حرکتوں میں ملوث نہیں ہوگی۔ اسی دوران کرناٹک حکومت نے 9رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ ریاست کے لئے علحدہ پرچم کو ڈیزائن کرنے کے امکانات پر ریاستی حکومت کو رپورٹ پیش کی جاسکے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tricolour will remain higher karnataka cm adamant on state flag in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply