ہند۔ بنگلہ دیش کے درمیان کارگو گاڑیوں کا ٹرائل رن

نئی دہلی: مشرقی دہلی میں پٹ پڑ گنج میں واقع اِن لینڈ کسٹمز ڈپو میں اس وقت تاریخ رقم ہوگئی جب پہلی مرتبہ بنگلہ دیش سے ایک کارگو ٹرک دہلی کیلئے کسٹمز فری سرحدوں سے ہوتا ہوا مال لے کر پہنچا۔ بنگلہ دیش کے نذرل ٹرانسپورٹ ایجنسی اور ایکسپو فریٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کا یہ ٹرک بنگلہ دیش ، بھوٹان، انڈیا، نیپال (بی بی آئی این) موٹر گاڑی معاہدہ (ایم وی اے) کے تحت ٹرائل رَن ( آزمائشی طور پر کسی چیز کو چلانا) کے طور پر ڈھاکہ سے 27 اگست 2016 کو روانہ کیا گیا تھا۔
بنگلہ دیش، بھوٹان، انڈیا اور نیپال (بی بی آئی این) نے خطے میں مسافروں اور کارگو گاڑیوں کی سرحد پار آمد ورفت کیلئے بھوٹان کے شہر تھمپو میں 15 جون 2015 کو ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ چاروں ملک مسافروں اور کارگوگاڑیوں کیلئے الگ الگ ،معاہدے کے نفاذ سے متعلق طورطریقوں پر بات چیت کررہے ہیں۔ ٹرائل رن کا اہتمام معاہدے کے نفاذ کے طور طریقے فروغ دینے میں مدد کیلئے کیا گیا۔ اس کارگو ٹرک نے اپنا سفر ڈھاکہ سے شروع کیا اور 28 اگست 2016 کو پیٹراپول اور 29 اگست 2016 کو کولکاتا پہنچا۔
ہندوستان میں یہ مغربی بنگال، جھارکھنڈ، بہار، اترپردیش، ہریانہ اور دہلی سے ہوتا ہوا 1850 کلو میٹر کا طویل سفر کرتے ہوئے آج نئی دہلی کے پٹ پڑ گنج میں واقع کسٹمز ڈپو میں پہنچا اس ٹرک کو ایک آن لائن ویب پر مبنی نظام کے توسط سے ٹرائل رن کیلئے ای-پرمٹ جاری کیا گیا تھا۔ اس سے ایک صارف دوست طریقہ کار وضع کرنے میں مدد ملے گی، جو کہ بی بی آئی این کے سبھی ملکوں کے ذریعہ قابل قبول اور تسلیم شدہ ہوگا۔ جو مال آئے گا اسے سرحد پر کسی طرح کے کسٹم کیلئرنس کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس کے بجائے جب یہ پیٹرا پول سرحدی پوائنٹ پر واقع پہلے ہندوستانی کسٹم اسٹیشن پر پہنچا تو جی پی ایس ٹریکنگ ڈوائس سے لیس ایک الیکٹرانک مہر ٹرک پر لگائی گئی تاکہ سرحد کی بجائے دہلی میں کسٹم کلیئرنس کیلئے سامانوں پر نگرانی رکھی جاسکے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trial run of cargo vehicles between india and bangladesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply