ہندوستان کی علاقائی زبانوں کے لغات کا اردومیں ترجمہ وقت کی ضرورت: ڈاکٹر شیخ عقیل احمد

نئی دہلی۔ عہد حاضر میں دنیا ایک یک گلوبل ولیج کی شکل میں تبدیل ہو گئیہے جس کے سببعلاقائی بولیوں اور زبانوں کا دائرہ محدود ہوتاجارہا ہے ۔ایسے میں زبانوں کا تحفظ ایک اہم مسئلہ ہے۔غالباً یہی وجہ ہے کہ مغربیممالک میں لسانیات کے حوالے سے بنیادی کام ہورہےہیں ۔ جبکہ ہمارے ملک میں ا س جانب کم توجہ دی گئی ہے۔

حالانکہ ہندوستان کثیر لسانی و تکثیری ملک ہے۔یہاں اس طرف نسبتاً زےادہ توجہ کی ضرورت ہے۔اس ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے کونسل ترجیحاً اردو لغت نویسی ، اصول فرہنگ نویسی اور اصطلاحات جسیے موضوعات پرگذشتہ کئی سالوںسے کام کررہی ہے۔اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ہندوستان کی علاقائی زبانوں کی لغات کو اردومیں ترجمہ کے لےے اےک مثبت لائحہ¿ عمل تیار کیا گیا ہے۔

یہ باتیں کونسل کے صدردفتر میں منعقدہ لسانایات اور سماجی لسانیات پینل کی میٹنگ میں کونسل کےڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کہیں۔انھوںنے کہا کہ کونسل اردو کشمیری، اردو ڈوگری،اردو لداخی، اردو تیلگو ، اردو مراٹھی،اردو ملباری اوراردوپنجابی ڈکشنری پر کام شروع کرنے جارہی ہے۔کونسل اردو اور کنڑسہ لسانی لغت شائع کرچکی ہے۔

انھوںنے مزید کہاکہ جامع انگریزی اردو لغت جو چھ جلدوںپر مشتمل ہے، اشاعت ثانی کے لئے تیار ہے ۔انھوںنے اردو کے علاقائی روپ کے حوالے سے کی جارہی کوششوں پر اظہار اطمینان کیا۔اس موقع پر اس پینل کے دو اہم رکن پروفیسر اقتدار حسین علی گڑھ اور پروفیسر اوم کار ناتھ کول ڈی یو کی موت پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پروفیسر ابوذر عثمانی نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اردو میں سلانیات پرکام کرنے کی ضرورت ہے۔ کونسل نے اس تعلق سے کئی اہم فیصلے لیے ہیں ۔انھوںنے مزید کہا کہ کونسل ملک کی دوسری زبانوںکو اردو سے جوڑنے پر غورکررہی ہے۔

اس موقع پر مایہر لسانیات پروفیسرنذیر احمدنے کہا کہ اردو لسانیات کے حوالے سے ہندوستان میں جو بھی کام ہورہاہے اس میں سب سے بڑی خدمات قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی ہیں۔اسپینل کے رکن پروفیسر اعجاز احمد شیخ نے بھی کئی تجاویز پیش کیں جن پر غور و خوض کیا گیا ۔میٹنگ میں ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی(ڈائریکٹر اسسٹنٹ اکیڈمک ) ڈاکٹر فیروز عالم (اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر) جناب محمد شہاب الدین (ریسرچ اسسٹنٹ ) اور ڈاکٹر شاہد اخترنے بھی شرکت کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Translation of dictionaries of indian regional languages into urdu is the need of hour in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.