تمل ناڈو میں چلتی ٹرین کے ڈبے کی چھت کاٹ کر ریزرو بینک آف انڈیا کے6کروڑ روپے لوٹ لیے گئے

سیلم(تمل ناڈو):نامعلوم ڈاکوؤں نے تمل ناڈو کے علاقے سیلم میں چلتی ٹرین کے ایک ڈبے کی ،جس میں ریزرو بینک کی کرنسی لے جائی جا رہی تھی ، چھت کاٹ کر 6کروڑ روپے لوٹ لیے۔
ملک میں چلتی ٹرین سے یہ اب تک کی سب سے بڑی چوری بتائی جاتی ہے۔ یہ ریزروبنک آف انڈیاکے ان340 کروڑ روپئے میں سے لوٹے گئے ہیںجو226بکسوں میں رکھ کر لائی جارہی تھی۔
رہزن ان میں سے دو ڈبے اٹھالے گئے۔بتایا جاتا ہے کہ لیٹروں کو ٹرین کی چھت کاٹنے کاموقع اس وقت ملا ہوگا جب ٹرین سیلم سے وددھاچلم کی طرف جارہی تھی کیونکہ ان دونوں مقامات کے درمیان بجلی کی لائن نہیں ہے اور اس دوران ٹرین ڈیزل انجن سے چلتی ہے۔
ان دونوں سٹیشنوں کے درمیان کا فاصلہ تقریبا سوا سو کلومیٹر ہے اور اس فاصلے کو طے کرنے میں تقریبا دو سے ڈھائی گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ یعنی لیٹروں نے دو سے ڈھائی گھنٹے میں پہلے ٹرین کی چھت کاٹی اور رقم لے کر فرار ہو گئے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Train robbers cut open rail coach loot rbis soiled note trunks in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply