کھتولی ریل حادثہ کے ہلاک شدگان سے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووندکا اظہار تعزیت

نئی دہلی:صدر رام ناتھ کووند نے اترپردیش کے مظفر نگر میں کھتولی کے نزدیک پوری۔ہری دوار کلنگا۔اتکل ایکسپریس حادثہ پر جس میں25افراد ہلاک اور 200سے زائد زخمی ہو گئے، رنج و غم کا اظہار ہے۔ مسٹر کووند نے اترپردیش کے گورنر رام نائک کو اتوار کو ارسال کے گئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ انہیں پوری۔ہری دوار کلنگا۔
اتکل ایکسپریس کے کھتولی کے نزدیک ٹرین ھادثہ اک سن کر قلبی تکلیف پہنچی۔صدر نے مزیدلکھا کہ انہیں یقین ہے کہ ریاستی حکومت اور ریل انتظامیہ غمزدہ کنبہ کے افراد کو ہرممکن امداد بہم پہنچا رہا ہوگا۔انہوں نے مرنے والوں کے رشتہ داروں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Train derailment president kovind condoles loss of lives in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply