بہار کے لکھی سرائے میں ٹرین کی زد میں آکر 8ہلاک

لکھی سرائے: بہار کے داناپور ریلوے ڈویڑن کے تحت لکھی سرائے ضلع میں گیا-کیول ریلوے سیکشن پر سراری گمٹی کے نزدیک آج ایک مال گاڑی کی زد میں آنے سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار نے یہاں واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شام کو اچانک آئی آندھی کے دوران سراری گمٹی کے قریب ریلوے ٹریک پار کرنے کے لئے مال گاڑی سے کٹ کر تین خواتین سمیت آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔
مسٹر کمار نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت سروج دیوی (40)، آشا دیوی (50)، منگل یادو (70)، شودھاری یادو (32)، رام اوتار یادو (60)، پرشوتم کمار (20) اور سریش یادو (55) کے طور پر کی گئی ہے۔ ایک ہلاک شدہ شخص کی شناخت ابھی تک نہیں ہو پائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ لکھی سرائے ضلع کے سسما، بھوریا اور مھسوڑا گاؤں کے ر ہائشی تھے۔

Title: train accident in lakhisarai bihar | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply