بہار میں کشتی حادثہ،9ہلاک

پٹنہ: بہار کے پٹنہ میں بدھ کی صبح ایک المناک حادثہ میں اسوقت 9افراد ہلاک ہو گئے جب فتوہا میں گنگا میںایک کشتی پلٹ گئی ۔کشتی میں15افراد سوار تھے جن میںسے چھ کو بچا لیا گیا۔
چھ افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ تین ابھی تک لاپتہ ہیں۔ جس سے خدشہ ہے کہ یہ تینوں بھی ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔حکومت بہار نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو4لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ بہار میں کشتی حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔لوگ اس بات کی پرواکیے بغیر کشتی میں گنجائش نہیںہے زبردستی بیٹھ جاتے ہیں اور اپنے ساتھ دوسروںکی جان کوبھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tragedy in patnas fathua boat capsizes in ganga in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply