بہارمیں بیوپاری کا گولی مار کر قتل

بھاگلپور:(یو این آئی) بہار میں بھاگلپور ضلع کے جگدیش پور تھانہ علاقے میں کل رات ایک کرانہ بیوپاری کوغنڈوںنے گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ رپولی گاؤں کے رہائشی بیوپاری شنکر چودھری اپنی دکان بند کر رہے تھے تبھی چار غنڈے وہاں آئے اور انہیں گولی مار دی۔ دکاندار کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ مسٹر چودھری کا قتل پرانی دشمنی کو لے کر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نامعلوم مجرموں کے خلاف معاملہ درج کر کے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھاگلپور میڈیکل کالج ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trader shot dead in bhagalpur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply