ملک کی تمام مزدور یونینیں2ستمبر کوہڑتال کے فیصلہ پر اٹل: سیٹو

نئی دہلی: (یو این آئی) مزدوروں کی مرکزی تنظیموں کی یونین سینٹر آف انڈین ٹریڈ یونینز(سیٹو )نے کل مزدوروںکی ملک گیر مجوزہ ہڑتال کے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے آج کہا کہ حکومت بونس اور سوشل سیکورٹی کے بارے میں بیان بازی کر کے الجھن پیدا کر رہی ہے۔
سیٹو کے جنرل سکریٹری تپن کمار سین نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر کی تمام 12 مزدور یونینیں دو ستمبر کی ہڑتال پر قائم ہیں اور اسے کمزور کرنے کی حکومت کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ کے بونس اور سوشل سیکورٹی کے بارے میں جاری کیا گیا بیان گمراہ پھیلانے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے محنت کش یونین حکومت کی لیبر مخالف پالیسیوں اور فیصلوں کی مخالفت میں ہڑتال میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں اور یہ مکمل طور پر کامیاب رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مرکزی اداروںسے منسلک کارکنوں کی اجرت میں 42 فیصد اضافہ کرنے کی بات کررہی ہے جبکہ ورکرز یونین پورے ملک میں کم سے کم 18000 روپے فی ماہ تنخواہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Trade unions stick to sept 2 strike in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply