مدھیہ پردیش میں ایک ہی کنبہ کے 15افراد سڑک حادثہ میں ہلاک

بھوپال:مدھیہ پردیش کے ضلع مورینہ کے اسٹیشن روڈ تھانہ علاقہ میں اپنے رشتہ دار کے آخری رسوم میں شرکت کرنے جانے والے ایک ہی کنبہ کے15افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب مخالف سمت سے آنے والی ریت سے بھری ایک ٹریکٹرٹرالی نے ان کی جیپ کو ٹکر مار دی ۔

ہلاک شدگان میں 5خواتین بھی ہیں۔ ٹکر اتنی شدید تھی جیپ کے پراخچے اڑ گئے اور سڑک پر کئی فٹ اوپر اچھل کر سڑک سے کافی دور جا کر گری اور 12افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

صبح ساڑھے پانچ بجے ہونے والے اس حادثہ میں5افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ان کی بھی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مورینہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ امیت سانگھی کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر یہاں کے ضلع اسپتال داخل کرایا گیا ہے ۔

یہ کنبہ گوالیار ضلع کا رہائشی تھا اور اپنے ایک رشتہ دار کی موت پر گھوڑ گان گاو¿ں جا رہا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tractor trolley hits jeep in madhya pradeshs morena district 15 killed and eight injured in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply