دوہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج میں حیدرآباد میں مشعل جلوس

حیدرآباد:پاکستان کی فوج کے ہاتھوں ہندوستان کے فوجی جوانوں کی ہلاکت اور ان کی لاشوں کو مسخ کرنے کے واقعہ کے خلاف کل رات شہر حیدرآباد کی نیکلس روڈ پر مومی شمعوں کی ریلی نکالی گئی اور ہلاک فوجی جوانوں کو بھرپورخراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس ریلی کا اہتمام تلنگانہ جاگروتی تنظیم کی جانب سے کیا گیا تھا۔
ریلی کے شرکا نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور پاکستان کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اسے اپنی حرکتوں سے باز آجانے کا انتباہ دیا۔ تلنگانہ جاگروتی کی نائب صدر ایم ورالکشمی نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں ہلاک ہیڈ کانسٹبل پریم ساگر اور صوبیدار پرمجیت کو بھرپورخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر ریلی میں شامل افراد ملک کا پرچم تھامے ہوئے تھے۔

Title: torch rally in hyderabad | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply