خطرناک ماؤ باغی سرغنہ آر کے زندہ ہے:وراؤرا راؤ

حیدرآباد: انقلابی مصنف وراؤرا راؤ نے ’آر کے‘ کے نام سے مشہور سرفہرست ماؤنواز لیڈر اکّی راجویرگوپال عرف رام کرشن کی بیوی کے آر کے کے پولیس کی حراست میں ہونے کے الزام کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بحفاظت اور زندہ ہے۔ حیدرآباد ہائی کورٹ نے کل آر کے کی بیوی شریشا سے یہ پوچھا کہ کیا ان کے پاس آر کے کی پولیس حراست کا کوئی ثبوت ہے۔
درخواست گزار نے آر کے کی پولیس حراست کے بارے میں ثبوت اکٹھا کرنے کے لئے 10 دن کا وقت مانگا ہے۔ آندھرا پردیش پولیس نے کل عدالت کو بتایا تھا کہ سرفہرست ماؤنواز رہنما اس کی حراست میں نہیں ہے۔ جبکہ شریشا نے کہا تھا کہ ریاستی حکومت نے ان کے شوہر کو حراست میں رکھا ہے اور اس نے ایسا خدشہ ظاہر کیا تھا کہ آر کے کو مارا جا سکتا ہے اور بعد میں اسے انکاؤنٹر بتایا جا سکتا ہے۔
اس درمیان آندھرا پردیش-اڈیشا سرحد پر حال ہی میں ہوئے انکاؤنٹر میں زخمی آر کے اور دیگر9قبائلیوں کو پیش کرنے کا آندھرا حکومت سے مطالبہ کرنے والے مسٹروراؤرا راونے آر کے کے زندہ ہونے کا دعوی کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Top maoist leader rk is alive varavara rao in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply