فوج دشمن کو سبق سکھانے بے چین، صرف حکومت کی اجازت کی منتظر: پاریکر

پنجی:وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ فوج دشمن کو سبق سکھانے کے لیے بے چین ہے اور اسے صرف حکومت کی اجازت ملنے کا انتظار ہے۔پاریکر نے مزید کہا کہ فوج کا مورال بہت بلند ہے ۔اور جو بھی اقدام کرنے کے لیے حکومت سے اجازت ملی اسے کرنے میں زبردست کامیابی ملنے کے باعث اس کے حوصلے بہت بلند ہیں ۔پاریکر نے واسکو میں بی جے پی کی انتخابی ریلیسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دشمن کو یہ بتادینا چاہتے ہیں کہ وہ ہمیں گھوریں گے تو ہم انہیں ان سے بھی بڑی آنکھوں سے گھور سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدین نہایت محفوظ ہیں اور کوئی بھی ہندوستان پر حملہ کی حماقت نہیںکر سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں مسلح افواج کو مکمل اختیارات دے دیے گئے ہیں کہ وہ وہ دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا انتظار کرکے جام شہادت نوش کرنے کے بجائے بندوق برداروں کو دیکھتے ہی انہیں گولی سے اڑا دیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع بنتے ہی انہوں نے فوجیوں کو پہلی تلقین یہ کی تھی کہ اگر وہ کسی کے اہتھ میں مشین گن یا پستول دیکھیں تو یہ وقع نہ رکھیں کہ وہ انہیں ہیلو کہنے آرہا ہے ۔قبل اس کے کہ آپ شہید ہوجائیں آپ اس بندوق بردار کو ہی اڑادیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Told soldiers to shoot enemy not wait to be martyred manohar parrikar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply