بھٹکے ہوئے مسلم نوجوانوں کو قومی دھار ے میں لانے کے لیے یوگی حکومت’گھر واپسی ‘پروگرام چلائے گی

لکھنو¿:اتر پردیش میں کانپور کے سیف اللہ کی طرح گمراہ ہوکر دہشت گردی کا راستہ اختیار کرنے والے نوجوانوں کو واپس اصل دھارے میں لانے کے لیے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے ’گھر واپسی‘پروگرام چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کی ذمہ داری ریاستی پولیس کے انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) کو سونپی گئی ہے۔ اے ٹی ایس کے انسپکٹر جنترل اسیم ارون نے بتایا کہ ادھر کچھ عرصے سے دیکھا جا رہا ہے کہ سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع کے سبب کچھ نوجوان گمراہ ہوکرآئی ایس آئی ایس کے یا دیگر دہشت گرد تنظیموں کے حامی بنتے جا رہے ہیں۔ مسٹر ارون نے بتایا کہ بھٹکے ہوئے نوجوانوں کی واپسی اور دیگر نوجوانوں کو بھٹکنے سے روکنے کے لیے’گھر واپسی‘پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ حال ہی میں آئی ایس آئی ایس سے رابطہ رکھنے کے الزام میں کئی نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ’گھر واپسی‘پروگرام ان لوگوں کے لئے کافی مددگار ثابت ہو گا، جن کے کنبہ کا کوئی رکن گمراہ ہوکر اس راستے پر چلا گیا ہوگا۔ اس کے لئے ہیلپ لائن نمبر 0522-2304586 اور 9792103156 پر براہ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: To fight radicalisation adityanath government has a plan ie ghar wapsi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply