جی ایس ٹی نفاذ کے خلاف تمل ناڈو میں دوسرے روز بھی سنیماہال بند رہے

چنئی: اشیاءخدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے خلافتمل ناڈو میں ملٹی پلیکسز کے ساتھ تقریباً1000سنیما گھر آج دوسرے دن بھی بند رہے۔ تمل ناڈو فلم چیمبر آف کامرس نے 18 فیصد جی ایس ٹی لگائے جانے کی مخالفت میں بند کی اپیل کی تھی اور ریاستی حکومت سے مقامی ٹیکس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ چیمبر کے صدر ابیرامی رامناتھن نے کہا کہ ان کااحتجاج مرکز یا تمل ناڈو حکومت کے خلاف نہیں ہے بلکہ وہ سنیما گھروں پر لگنے والے مقامی ٹیکس کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مسٹر رامناتھن نے کل ریاست کے وزیر خزانہ ڈی جے کمار سے ملاقات کی تھی اور ان سے جی ایس ٹی نافذ ہونے کے بعد سنیما گھروں پر پڑنے والے ڈبل ٹیکس کی مار کو کم کرنے کے لئے میونسپل ٹیکس کو ختم کرنے کی سمت میں قدم اٹھانے کی اپیل کی تھی۔ اس سے قبل مسٹر رامناتھن نے یکم جولائی کو وزیر اعلی ای کے پلانی سوامی سے ملاقات کی تھی اور اس سلسلے میں انہیں ایک میمو رنڈم بھی دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tn theatres shut for 2nd day over 30 entertainment tax even after gst in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply