تمل ناڈو حکومت نے وینڈاٹا اسٹرلائٹ پلانٹ بند کرنے کا حکم جاری کر دیا

چنئی:تمل ناڈو حکومت نے وینڈاتا اسٹرلائٹ یونٹ کے خلاف پر تشدد احتجاج کے پیش نظر ،جس میں کم از کم13افراد ہلاک ہوئے تھے، ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ ٹیوٹی کورین میں واقعینڈاتاگروپ کے کوپر پلانٹ کو سیل کرکے اسے مستقلاً بند کر دے۔

ایک حکومتی حکم میں کہا گیاہے کہ تمل ناڈو آلودگی کنٹرول بورڈ کو یونٹ میں تالہ بندی کے لیے دی گئی ہدایت کی توثیق کی جاتی ہے اور بورڈ سے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ یونٹ کو سیل کر کے پلانٹ مستقل طور پر بند کر دے۔

ریاستی حکومت نے کہا کہ اس نے اس پلانٹ کو مستقل طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرنے والے احتجاجیوں کی استدعا منظور کر لی۔ریاستی حکومت کے ذریعہ اس ضمن میں لیے گئے کئی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پلانی سوامی نے کہا کہ ان کی حکومت حکام کو پہلے ہی ہدایت کر چکی ہے کہ وہ یونٹ کو بجلی و پانی کی فراہمی بند کردیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tn govt orders permanent closure of vedanta groups sterlite plant in tuticorin in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply