بنگال ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کے تمام امیدوارکامیاب

کلکتہ:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے ریاست میں ہوئے دو لوک سبھا حلقہ اور ایک اسمبلی حلقہ جہاں 19نومبر کو ضمنی انتخاب ہوئے تھے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
جب کہ بی جے پی نے تین میں سے دو حلقوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا ہے۔کوچ بہار لوک سبھا حلقے میں ترنمول کانگریس کے پرتھا پریتم رائے نے 94000ووٹ حاصل کرکے تیسرے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی ہے۔بی جے پی کے امیدوار ہیم چندرا برمن نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔بایاں محاذ کے فاورڈ بلاک کے امیدوار نریپندرناتھ رائے تیسرے نمبر تھے۔ تملو ک لوک سبھا میں ترنمول کانگریس کے دیبندو ادھیکاری نے اپنے قریبی حریف سی پی آئی ایم کے امیدوار مندیرا پانڈے سے دو لاکھ ووٹوں سے سبقت حاصل کی۔
ترنمول کانگریس نے بردو ان کے مونٹیشور اسمبلی حلقہ میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ترنمول کانگریس کے امیدوار شیکت پانجانے 76000ہزار ووٹوں سے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔یہاں پر بی جے پی کے بسواجیت پوددار دوسرے نمبر رہے اور سی پی آئی ایم کے محمد عثمان غنی تیسرے نمبر پر رہے۔
کوچ بہار سابق ممبر پارلیمنٹ رینوکا سنہا کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی جب کہ تملوک لوک سبھا سے ایم پی شوبھندو ادھیکاری کے ریاستی وزیر بننے کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی ہے۔ترنمول کانگریس کے سجل پانجا کے انتقال کی وجہ سے مونٹیشور اسمبلی حلقہ یہ سیٹ خالی ہوگئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tmc wins all three seats in bengal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply