ملک میں آباد یہودیوں کو خصوصی درجہ دینے کا لوک سبھا میں مطالبہ

نئی دہلی:آج لوک سبھا میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا اسرائیل میں جس طرح سے پرتپاک استقبال کیاگیا اس کے عوض حکومت بھی ملک میں آباد یہودیوں کو خصوصی درجہ د ے کر بہترین مہمان نواز ہونے کا ثبوت دے۔ ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ دنیش دویدی نے سوال کے دوران یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا اسرائیل میں جس گرم جوشی سے استقبال کیا گیا اس کے پیش نظر ملک میں آباد یہودیوں کو خصوصی درجہ دے کر ہندوستان کو بہتر اخلاق کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے اس مطالبے پر کہا کہ کچھ یہودی تنظیموں نے بھی ان کی وزارت سے درخواست کی ہے کہ انہیں اقلیتی درجہ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی طرف سے کسی کمیونٹی کو اقلیتی کمیونٹی کے زمرے میں رکھے جانے کے لئے کئی اسٹیک ہولڈرز اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ بات چیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ سب کی رضامندی سے ہی کسی کمیونٹی کو اقلیتی کے زمرے میں ڈالا جا سکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tmc mps demand special status for jewish residing in india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply