ترنمول ممبر پارلیمنٹ ادریس نے ممتا بنرجی پر مسلمانوں کے استحصال کرنے کے الزام کو ذہنی دیوالیہ پن کہا

کلکتہ:ممتا بنرجی پر مسلمانوں کا استحصال کرنے کا الزام عاید کیے جانے کو ذہنی دیوالیہ پن سے تعبیر کرتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ ادریس علی نے کہا کہ سی پی ایم لیڈر گوتم دیب کے ذریعہ ممتا بنرجی پر مسلمانوں کا استحصال کرنے کا الزام عاید کرنا افسوس ناک ہے اور جس سیاسی جماعت نے 34سالہ د ور اقتدار میں مسلمانوں کیلئے نہیں کیا انہیں بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
ترنمول کانگریس ممبر پارلیمنٹ ادریس علی نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2011میں ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس کی حکومت قائم ہونے کے بعد سے ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ریاست کی ہمہ جہت ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے مسلمانوں کی سیاسی، سماجی اور تعلیمی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ریزرویشن کی پالیسی کی وجہ سے سرکاری ملازمین اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اقلیتوں کی نمائندگی میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی صرف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ پوری ریاست کے عوام کیلئے کام کرتی ہیں۔ ادریس علی نے سابق ریاستی وزیر گوتم دیب پر الزام عاید کیا کہ انہوں نے وزیر رہتے ہوئے مسلمانوں کے حل کرنے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا مگر اب ممتا بنرجی کے کاموں بھی رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پی ایم اس وقت بی جے پی کی ز بان بول رہی ہے۔مگر ریاست کی عوام سی پی ایم کو سبق سکھا چکی ہے اور 2016کا اسمبلی انتخابات کے نتائج سے واضح ہوچکا ہے کہ اس وقت ممتا بنرجی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ریاست کی سب سے مقبول لیڈر ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tmc mp idris ali criticised senior cpim leader gautam deb in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply