ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ کی گرفتاری انتقامی سیاست کا نتیجہ: کیجریوال

نئی دہلی: چٹ فنڈ گھوٹالہ کیس میں ترنمول کانگریس کے دو ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاری پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے اسے ” انتقامی سیاست” کا نتیجہ قرار دیا۔
مسٹر اروند کیجریوال نے آج ٹویٹر پر کہاکہ “یہ مودی جی کی انتقامی سیاست ہے”۔انہوں نے کہا مسٹر مودی کا یہ پیغام کہ”اگر کسی نے نوٹ بندی کی مخالفت کی تواسے چھوڑیں گے نہیں” بہت ہی افسوسناک پہلو ہے۔
واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کے لیڈر اور لوک سبھا میں پارٹی لیڈر سدیپ بندوپادھیائے کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے کل روز ویلی چٹ فنڈ کیس میں گرفتار کیا ہے۔ اس سے پہلے 30 دسمبر کو ٹی ایم سی کے ہی لیڈر تاپس پال کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tmc mp arrest arvind kejriwal attacks narendra modi for vendetta politics in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment