مغربی بنگال کا نام بدلنے کے عمل میں تیزی لانے کے لیے ریاستی حکومت کی مرکز سے استدعا

کولکتہ: مغربی بنگال حکومت نے مرکزی حکومت سے ریاست کے نام تبدیل کرنے سے متعلق عمل کو تیزی سے آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ قابل ذکرہے کہ گذشتہ سال 29 اگست کو ریاستی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ریاست کا نیا نام “بانگلہ” اور انگریزی میں “بینگال” کرنے کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔
اس کے بعد اسے مرکز کی منظوری کے لئے بھیج دیا گیا تھا۔ ریاستی حکومت نے اس تعلق سے مرکز کو ایک مکتوب ارسال کر کے اس معاملے پر جلد ازجلد کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔ ریاست کا نام تبدیل کرنے کے بعد آنے والے وقت میں سماج کے تمام طبقات خصوصاً طلبا کو فائدہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tmc govt for name change in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply