صدر جمہوریہ نے ٹیپو سلطان کی دل کھول کر تعریف کی، بی جے پی حیران و پریشاں

نئی دہلی: میسور کے آخری تاجدار ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کے حوالے سےمنائی جانے والی تقریبات پر جاری تنازعات کی چھاؤں میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بدھ کے روز 18ویں صدی کے میسور کے حکمراں کی کھل کر تعریف کی۔
انہوں نے بدھ کے روز کرناٹک اسمبلی کے 6سالہ یوم تاسیس کے موقع پر اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیپو سلطان انگریزوں کے خلاف جنگ کرتے ہوئے شہید ہونے والا جانباز ہے۔
انہوں نے میسور کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور جنگ کے دوران میسور راکٹوں کا شاندار استعمال کیا۔بعد میں یورپی لوگوں نے یہ تکنالوجی اختیار کی۔کووند کی تقریر میں ٹیپو سلطان کی مدح سرائی والے حصہ سے کرناٹک میں ایک نیا سیاسی تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tipu sultan died a hero president kovind says scripted alleges bjp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply