اجودھیا میںرام للا کے درشن کے اوقات میں تبدیلی

Timings for Ram Lalla darshan at Ayodhya
اجودھیا: اترپردیش کے اجودھیا میں واقع متنازعہ رام جنم بھومی کے احاطے میں براجمان رام للا کے درشن کے اوقات میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ وویک کما کی ہدایت پر سینئرضلع مجسٹریٹ (قانون و انتظام) انل کمار نے رام جنم بھومی کے احاطے میں برجمان رام للا کے درشن کا وقت یکم اپریل سے بڑھا دیا گیا ہے۔
عقیدتمند اب بھگوان رام للا کا درشن صبح سات بجے سے 11 بجے اور دوپہر دو بجے سے چھ بجے تک کر سکیں گے۔ یہ نظام 30 ستمبر تک کے لئے رہے گا۔ واضح ر ہے کہ درشن کا وقت پہلے صبح سات بجے سے 11 بجے تک اور دوپہر ایک بجے سے پانچ بجے تک مقرر تھا۔