ہند ایران تعلقات پر کوئی تیسرا فریق اثر انداز نہیں ہو سکتا: وزیر خارجہ مملکت جنرل وی کے سنگھ

تہران: ہندوستان ایران کے ساتھ طویل مدتی تعلقات کا خواہاں ہے اور یہ دو طرفہ تعلقات کسی تیسرے فریق کی پابندیوں سے متاثر نہیں ہوں گے۔یہ بات لوک سبھا میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ ریٹائرڈ جنرل وی کے سنگھ نے یہ بتاتے ہوئے کہ ہندوستان کی ایران کے ساتھ توانائی، تجارت اور چا بہار بندرگاہ کے حوالے سے طویل مدتی شراکت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ذاتی نوعیت کے ہیں اور جو کسی تیسرے ملک سے ہندوستان کے تعلقات سے متاثر نہیں ہوں گے۔

مسٹر سنگھ نے مئی 2016میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ ایران اور رواں سال میں فروری میں ایرانی صدر حسن روحانی کے دوہ ہندسمیت اعلیٰ سطحی تبادلوں کو ذکر کیا اور کہاکہ ان دوروں کے درمیان دونوں ممالک کے رہنماؤں نے توانائی میں طویل مدتی پارٹنر شپ کو فروغ دینے، تجارت و سرمایہ کاری تعاون میں اضافہ اور چا بہار میں شہیدی بہشتی بندرگاہ کے جلد اور مکمل طور پر کام کرنے پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا۔

جنرل سنگھ کا یہ بیان ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورہ ہند کے چند روز اور امریکی نائب وزیر خارجہ اور ہندوستانی خارجہ سکریٹری کے درمیان ملاقات کے دو روز بعد آیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ties with iran not subject to 3rd party policies india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply