راہل اور ممتا بتائیں کہ انہیں ملک عزیز ہے یا ووٹ بینک: بی جے پی صدرامیت شاہ

کولکاتا:آسام میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس کی مخالفت کرنے پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور کانگریس صدر راہل گاندھی کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صدر امیت شاہ نے کہا کہ یہ دونوں رہنما بتائیں کہ انہیں ملک عزیز یا ووٹ بینک۔

اس امر کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ آسام معاہدہ1985میں اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی نے کیا تھاشاہ نے کہا ا س وقت کانگریس کونیشنل رجسٹر آف سٹیزنس کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں تھی اور نہ ہی وہ ان کے لیے مسئلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ بنگلہ دیشیوں کو ملک بدر کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے ممتا بنرجی پر الزام لگایا کہ وہ ووٹ بینک کی خاطربنگلہ دیشی در اندازوں کی حمایت اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس کی مخالفت کر رہی ہیں۔

شاہ نے صاف صاف کہاکہ بنگال میں بنگلہ دیشی در انداز دھماکے کرتے ہیں اور یہ بنگلہ دیشی در انداز ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اس لیے انہیں ملک سے باہر نکالنا ضروری ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: throw out trinamool congress amit shah in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply