بہار کے چمپارن ضلع میں بورا بند سر بریدہ لاش پائی گئی

پٹنہ:بہار میں مشرقی چمپارن ضلع کے اکداپور تھانہ علاقے سے منگل کی میں شام پولیس نے بورے میں بند ایک حاملہ لڑکی کی سڑی گلی سربریدہ لاش برآمد کی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع کی بنیاد پر کچوروا گاؤں کے نزدیک کڑیا ندی کے کنارے ایک گڈھے سے ۔متوفیہ کی شناخت اسی تھانہ علاقے کے بیریا گاؤں کے رہنے والے جتیندر ساہ کی 19سالہ بیٹی پرینکا کماری کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق پرینکا نے گاؤں کے ہی امت کمار سنگھ کے ساتھ گزشتہ سال عدالت میں شادی کی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ شادی کے بعد امت کے ساتھ وہ دہلی میں رہتی تھی جو حال ہی میں اپنے گھر آئی تھی۔پولیس کے مطابق سسرال والوں نے لڑکی کا گلا کاٹ کر اس کا قتل کردیا ہے اور لاش کو بورے میں بند کرکے پھینک دیا ہے۔اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ میں متوفیہ کے سسرال والوں کے خلاف معاملہ درج کیاگیا ہے۔سبھی ملزمان گھر بند کرکے فرار ہوگئے ہیں۔ان کی گرفتاری کےلئے پولیس چھاپے ماررہی ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Throat slit body of a pregnant girl found in champaran bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply