اتر پردیش کے سلطانپور میں کئی گاڑیوں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، 3 ہلاک،5زخمی

سلطانپور: اترپردیش میں سلطان پور کے کورے بھار علاقے میں تیز رفتار پک اپ گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے اس پر سوار تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ الہٰ آباد۔فیض آباد ہائی وے پر جمولی گاؤں کے قریب کل رات فیض آباد کی جانب سے سلطانپور آ رہے ٹرک سے آگے نکلنے کی کوشش میں پک اپ گاڑی اس کے عقبی حصے سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں اس پر سوار راجاپور کے رہنے والے درگیش کمار کنسودھن (18)، کشنکنسودھن (23) اور اسرولی کے ر ہائشی وکاس(18) کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
اس دوران ان کے پیچھے سے آ رہی ایک گاڑی بھی ٹکرا کر تباہ ہو گئی جس میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔تمام زخمیوں کو ضلع ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three youths killed 5 injured in multiple collisions in sultanpur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply