جشن میلادالنبی منانے کے دوران بجلی کے تاروں کی زد میں آنے سے تین نوجوان ہلاک

حیدرآباد:جشن میلادالنبی منانے کیلئے سبز جھنڈیاں لگانے کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے تین نوجوان ہلاک اور مزید دو شدید طور پر جھلس گئے۔ یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع کرشنا کے نزواڑ علاقہ کی اپا راؤ کالونی میں پیش آیا۔
یہ نوجوان سڑک کو ہری جھنڈیوں سے سجارہے تھے کہ مسجد کے قریب 11kv کے بجلی کے تار سے ان نوجوانوں کو بری طرح شاک لگا اور یہ نیچے گر پڑے۔ فوری طور پر تین نوجوانوں کو پرائیویٹ اسپتال اور دو کو سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا تاہم پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے دوران تین نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ ان کی شناخت شیخ تنویر ‘ شیخ علی پاشاہ اور شیخ اسماعیل کے طور پر کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three youths electrocuted in hyderabad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply