تلنگانہ میں بجلی کے تاروں کی زد میں آجانے سے 3مزدور ہلاک

حیدرآباد:تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں بجلی کاکرنٹ لگنے سے تین مزدورہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ نلگنڈہ کے نیوپرکاشم بازار میں اس وقت پیش آیا جب زیر تعمیر عمارت میں یہ افراد کام کررہے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت سائیدولو ‘ شیوراج اور وجئے کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری اسپتال منتقل کردیا۔ یہ واقعہ کل رات دیر گئے پیش آیا۔ عمارت کی تعمیر کا کام دن رات جاری تھا۔ کام کے دوران سائیدولو کو اچانک بجلی کا شاک لگ گیا جس کو بچانے کی کوشش میں وجئے اور شیوراج بھی اس کی زد میں آگئے۔ اس کے نتیجہ میں یہ تینوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three youths die of electrocution in telangana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply