کیرل میں تین نوجوان داعش سے تعلق رکھنے کے شبہ میں گرفتار

کنور:پولس نے چار ماہ تک نظر رکھنے کے بعد 25اکتوبر کو کنور سے تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ ان پر شبہ ہے کہ انہوں نے داعش میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور شام میں تربیت پانے کے لیے ملک چھوڑ گئے تھے۔
ان تینوں کو کنور کے ڈپٹی پولس سپرنٹنڈنٹ پی پی سدانندن کی قیادت میں پولس افسروں کے پوچھ گچھ کے بعد ولاپتٹنم پولس نے گرفتار کر لیا۔ان تینوں کی شناخت 26سالہ میدی لاجی کے سی، 23سالہ رشید ایم پی اور24سالہ عبد الرزاق کے کے طور پر کی گئی ہے۔یہ تینوں چار مہینے بعد ترکی سے واپس آئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three youths arrested in kerala for suspected islamic state links in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply