مودی حکومت کے تین سال کے دوران عام آدمی کی زندگی میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے: وزیر اعظم

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تین برس میں ان کی حکومت کے ٹھوس اقدامات سے عام آدمی کی زندگی تبدیل ہوئی ہے۔ مسٹر مودی نے آج اپنی حکومت کے تین برس پورے ہونے کے موقع پر ٹوئٹر پر گرافکس کے ذریعے حکومت کا رپورٹ کارڈ جاری کیا۔ اس کے ذریعہ انہوں نے مختلف شعبوں میں ہوئی ترقی کی تفصیلات دی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہگزشتہ تین برس کے ٹھوس اقدامات نے لوگوں کی زندگی تبدیل کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے ایک دیگر ٹویٹ میں کہا کہساتھ ہے، وشواس( یقین )ہے، ہو رہا وکاس( ترقی) ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے اخبارات میں آج آئے اشتہارات کو بھی جوڑا ہے جن میں تین سال کے دوران حکومت کے فیصلوں، اس کی کامیابیوں اور مختلف شعبوں میں ہوئی ترقی کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ مسٹر مودی نے لوگوں سے ان کی حکومت کے کام کاج کے بارے اپنی رائے دینے کے لیے بھی کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ نریندر مودی ایپ پر اس طرح کے سروے میں شامل ہو کر اس بارے میں اپنی رائے دیں کہ وہ ان کی حکومت کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، ہم نے کیا اچھا کیا اور کہاں ہم مزید بہتر کرسکتے ہیں۔

Title: three years of modi government | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply