مدھیہ پردیش میں 3سالہ بچی سے ریپ،قتل،ہاتھ کٹی لاش نالی پر پڑی ملی

بھوپال:مدھیہ پردیش کے برہان پور علاقہ میں ایک نالی کے قریب ایک تین سالہ بچی کی لاش پڑی ملی ۔جس کے جسم پر کاٹنے کے نشانات تھے اور اس کا بایاں ہاتھ غائب تھا۔

جو لاش سے تھوڑی دور پڑا تھا۔ لاش میں کیڑے پڑ گئے تھے۔ شہر کے پولس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار نے بتایا کہ بچی بدھ کے روز سے غائب تھی۔وہ گاؤں میں گھر کے باہرکھیل رہی تھی جب کہ اس کے دادا دادی برآمدے میں بیٹھے تھے اور ماں باپ کھیت پر گئے ہوئے تھے۔

وہ نالی پر رفع حاجت کے لیے گئی تھی لیکن پانچ منٹ بعد جب اس کے دادا دادی نے اسے آواز دی تو انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔ انہوں نے باہر آکر دیکھا تو وہ وہاں نہیں تھی۔ انہوں نے فوراً اپنے بیٹا بہو کو مطلع کیا۔ جب وہ نہیں ملی تو انہوں نے پولس میں رپورٹ کرائی۔

پولس بھی اس کی تلاش میں لگ گئی لیکن وہ نہیں مل سکی۔آخر ہفتہ کی دوپہر وہ نالی پر اس حالت میں مردہ پڑی ملی کہ اس کے جسم پر جا بجا زخم تھے اور ان میں کیڑے رینگ رہے تھے۔سول سرجن شکیل خان نے بتایا کہ طبی معائنہ سے معلوم ہوا ہے کہ اس سے پہلے جنسی زیادتی کی گئی اور پھر گلا دبا کر ہلاک کر دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three year old found dead in madhya pradesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply