راجستھان کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ،تین ہلاک6زخمی

کوٹہ(راجستھان):پولس کے مطابق کوٹہ ضلع میں ایک پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ہونے سے ایک کمسن بچی سمیت تین خواتین مزدور ہلاک اور 6 دیگر بری طرح جھلس گئے۔ضلع کے کیتھون تھانہ کے ایس ایچ او دھن راج مینا نے کہا کہ چین پورہ گاو¿ں میں واقع اس فیکٹری میں دھماکہ کے وقت 14مزدور کام کر رہے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکہ اس قدر شدت کا تھا کہ فیکٹری پوری طرح جل کرزمیں بوس ہو گئی۔ آگ بجھانے والی گاڑیوں نے آسمان سے باتیں کرتے شعلوں پر چارگھنٹے کی مشقت کے بعدقابو پایا۔اور بچاو¿ کا کام رات دیر گئے تک جاری رہا۔دھماکہ کی شدت سے قریب ہی واقع عمارتوں کی دیواروں میں دراڑ یں پڑ گئیں ۔دھماکہ کی آواز دوکلومیٹر دور تک سنی گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three women killed 6 injured in explosion in cracker factory in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply