ہریانہ سڑک حادثہ میں 3خواتین سمیت6ہلاک16زخمی

ہریانہ: سرسا۔ڈبوالی قومی شاہراہ نمبر9پر ساوت کھیڑا گاؤں کے نزدیک ہفتہ کی صبح ایک ٹرک اور ٹیمپو میں زبردست ٹکر ہوجانے سے تین خواتین سمیت چھ افراد ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہو گئے۔
موصول اطلاع کے مطابق زرعی مزدوروں سے بھرا ٹیمپو ساوت کھیڑا گاوں کے نزدیک ایک بس کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ ٹکر اتنی زبردست تھی ک پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 17 دیگر زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو ڈبوالی کے سرکاری اسپتال پہنچایا گیا جہاں مزید ایک نے دم توڑ دیا جبکہ باقی زخمیوں کو ڈبوالی میں ابتدائی علاج کے بعد سرسا سول اسپتال ریفر کر دیا گیا ان میں 11 خواتین، دو بچے اور چار مرد شامل ہیں۔ حادثے کے وقت علاقے میں گہری دھند تھی جس کے باعث سڑک پر حد بصارت بھی کافی کم تھی۔
ڈبوالی شہر تھانہ انچارج سکھدیو سنگھ نے بتایا کہ لاشوں کو بھی ڈبوالی کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں سے چار کی شناخت گردیو سنگھ، اس کی بیوی سرجیت کور، جسبیر سنگھ اوڑ بھگوان سنگھ کے طور پر کی گئی ہے جبکہ دیگر مرنے والی خواتین کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three women among 6 killed in road accident in haryana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply