اعظم گڑھ میں دو ٹرکوں میں ٹکر، تین تاجر ہلاک

اعظم گڑھ:اترپردیش میں اعظم گڑھ کے پھول پور کوتوالی علاقے میں آج ایک منی ٹرک سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا جس میں تین تاجروں کی موت ہوگئی۔
پولس سپرنٹنڈنٹ (دیہی )شیلیندر کمار سنگھ نے یہاں بتایا کہ سدھاری علاقے کے نرولی کے رہنے والے پھلوں کے تاجر راج کمار سونکر ،کوتوالی کے رہنے والے للن (60)اور مہاراج گنج کے رہنے والے بھیم (40)منی ٹرک میں آم بھر کر اعظم گڑھ آرہے تھے کہخان جہان پور کے نزدیک ان کی گاڑی سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
اس حادثے میں للن اور بھیم کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ راج کمار دونوں ٹرکوں کے درمیان پھنس گیا جس کوبعد میں پیر کاٹ کر نکالا گیا لیکنعلاج کےلئے وارانسی لے جاتے وقت راستے میں اس نے بھی دم توڑدیا۔( یواین آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three traders killed in azamgarh road accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply