دہلی میں3دہشت گردداخل ،الرٹ جاری

نئی دہلی: یوم جمہوریہ کے موقع پر دہشت گردانہ کارروائیوں کے ارادے سے دارالحکومت دہلی میں 3 دہشت گردوں کے داخل ہوجانے کی خبر ملتے ہی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی ایجنسی کو دہلی کے جامع مسجد علاقے میں چھپے تین دہشت گردوں کی اطلاع ملی ہے۔خدشہ ہے کہ سبھی دہشت گردوں کو جموں کشمیر کے پلواما سے فون پر ہدایات مل رہی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ خفیہ اداروں نے فون پر جو پیغام سنا ہے وہ پشتو زبان میں کی گئی گفتگو کے دوران دیا گیا ہے جس سے انتہا پسندوں کا افغان ہونے کا شک ظاہر کیا جاتا ہے۔
دہلی پولس نے جامع مسجد علاقہ میں تلاشی لینا شروع کر دیا ہے۔علاقہ کے تمام ہوٹلوں ، لاج،ریستورانوں اور ڈھابوں پر چھاپے مار رہی ہے۔اس سے قبل جمعرات کے روز دہلی دوراکا فلائی اوور کے نیچے ایک بریف کیس رکھ کر بھاگنے والے ایک مشتبہ کو فوج نے پکڑ کر دہلی پولس کو سونپ دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three terrorist location found near jama masjid area in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply