اترپردیش میں رامپور کے ایک ہوٹل سے تین مشتبہ دہشت گرد اسلحہ سمیت گرفتار

رامپور : اترپردیش کی رام پور پولیس اور انسداد دہشت گردی دستے (اے ٹی ایس) نے سول لائنز علاقے میں نیشنل ہائی وے پر واقع ایک ہوٹل میں ٹھہرے تین مشتبہ انتہا پسندوں کو پکڑا ہے۔ پولیس نے آج یہاں بتایا کہ کل دیر رات پکڑے گئے مشتبہ افراد کے پاس سے جدید ہتھیار بھی برآمد کئے ہیں۔ تحقیقات سے ان دہشت گردوں کی کسی بڑی دہشت گرد تنظیم سے وابستگی کا انکشاف ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا مقصد رامپور میں خاص طور پر اپنا نیٹ ورک مضبوط کرنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ رات تقریباً 10 بجے پولیس اور اے ٹی ایس کی ٹیموں نے ریلوے اسٹیشن کے ٹھیک سامنے نیشنل ہائی وے کے ٹریفک کو اچانک روک دیا۔
پولیس کی ٹیمیں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق اطلاع ملنے کے بعد ہائی وے پر واقع ہوٹل فلیمنگو پہنچیں اور ہوٹل کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔ ہوٹل کے ایک کمرے کے دروازہ پر دستک دیے جانے پر اندر خاموشی چھاگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق اے ٹی ایس اور پولیس کے مسلح جوان کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر گھس گئے اور فرار ہونے کی کوشش کر رہے تین نوجوانوں کو پولیس نے دبوچ لیا۔ پولیس تینوں ملزمان کو نامعلوم مقام پر لے جا کر ان سے پوچھ تاچھ میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق تینوں مشتبہ افراد کا کسی بڑے دہشت گرد تنظیموں سے تعلق ہو سکتا ہے۔ مشتبہ افراد کے پاس سے فرضی شناختی کارڈ، جعلی پاسپورٹ بھی ملے ہیں۔ یہ افراد کشمیری نڑاد ہو سکتے ہیں اور ان کے بارے میں دو دن پہلے ہی سہارنپور علاقے سے پکڑے گئے دہشت گردوں سے پختہ اطلاعات ملی تھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Three suspected terrorists arrested in rampur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply